عالمی ذرائع ابلاغ نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشت گرد کیمپ کونشانہ بنانے کے بھارتی دعوے پرسوالات اٹھادیئے
بھارت کی طرف سے کل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد سامنے آنے والے حقائق نے ان بھارتی دعوئوں پرمتعددسوالات اٹھادیئے ہیں کہ اس نے بالاکوٹ کے قریب ایک مبینہ دہشت گردکیمپ کونشانہ بنایا۔امریکہ کی ایسوسی ایٹڈ پریس نیوزایجنسی نے کہاکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ Vijay Gokhala نے بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک تحریری بیان پڑھ کرسنایا اور کسی بھی سوال کاجواب دیئے بغیر کمرے سے چلے گئے۔میڈیاکاکہناہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمارنے ذرائع ابلاغ کے سوالات کاجواب دینے سے بھی معذرت کی۔ذرائع ابلاغ کے ایک اورممتازعالمی ادارے بی بی سی نے بالاکوٹ کے علاقے جبہ میں مقامی رہائشیوں کے انٹرویوزپرمبنی ایک اوررپورٹ جاری کی ہے جس میں کہاگیاکہ بعض مقامات پرپانچ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جن سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اوربعض مکانات متاثر ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھرذرائع ابلاغ کے مستندعالمی مانیٹرنگ کے دفاعی ادارے Janes Information Group کے ایک ماہرراہول بیدی نے بھی کنٹرول لائن کے قریب مبینہ دہشت گردکیمپ کو تباہ کرنے کے بھارتی دعوے پرسوالات اٹھادیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی دعویٰ محض ایک افواہ ہے۔