نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والے افسر کی شناخت ونگ کمانڈر اروند سنہا کے نام سے ہوئی ہے، جو سینٹرل ائیر کمانڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اروند کی لاش علی الصبح پریاگ راج کے بارامولی ایئر فورس اسٹیشن ایریا میں واقع ان کی رہاش گاہ کے برآمدے سے ملی۔ دھومن گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج سندیپ مشرا کے مطابق اروند سنہا نے منگل کی صبح 8 بجے اپنی لائسنس یافتہ ڈبل بیرل گن سے خود کو گالی مار کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ تاحال نامعلوم ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ونگ کمانڈر ارون گھریلو ناچاکی سے پریشان تھے۔ چوالیس سالہ اروند کی لاش کے پاس سے کوئی نوٹ نہیں ملا۔ اروند سنہا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا تھے۔ بھارت کے جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے فوراً بعد بھارتی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر کی پُراسرار موت نے کئی سوال کھڑے کردئے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر نے خودکشی کرلی
Feb 27, 2019 | 10:45