پاکستان نے دن دیہاڑے کارروائی کر کے بھارت کو متنبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کی جوابی کارروائی پر کہا ہے کہ پاکستان نے دن دیہاڑے کارروائی کر کے بھارت کومتنبہ کیا۔پاک فضائیہ نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب جوابی حملہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد اپنے دفاع کے حق، عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا، ہم خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی مجبور کرے گا تو جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کر کے بھارت کو واضح متنبہ کیاہے۔ پاکستان بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستانی حدود میں داخل ہوکر بزدلانہ کارروائی تھی تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے بھارتی طیاروں کو دم دباکر بھاگنے پر مجبور کردیاتھا ۔ بھارتی دراندازی پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جواب دینے کے لیے وقت ارو جگی کا انتخاب کرلیا ہے بھارت اب سرپرائز کا انتظار کرے۔