بھارت جان لے، جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا ورنہ بڑے ٹارگٹ کوآسانی سےنشانہ بناسکتاتھا، بھارت کوصرف یہ بتاناتھا ہم کرسکتے ہیں لیکن ذمہ دارریاست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج صبح سےلائن آف کنٹرول پرکچھ مصروفیات چل رہی ہیں، پاک فوج کےپاس جواب دینےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کیاپاکستان اس طریقےسےجواب دیتاجس طرح بھارت نےکیا، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج نے فیصلہ کیاجواب کیلئے کوئی ملٹری ٹارگٹ نہیں لیں گے، ٹارگٹ کامقصد تھا حملےکی صورت میں کوئی جانی نقصان نہ ہو، آج صبح پاک فضائیہ نےایل اوسی پرمقبوضہ کشمیرمیں 6ٹارگٹ سیٹ کیے، ٹارگٹ لاک کرنے کے بعد ہم نے 6 کھلی جگہوں پر اسٹرائیکس کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناریان کےعلاقےمیں ہم ٹارگٹ لاک کیے تھے، سیفٹی ڈیفنس رکھ کر ٹارگٹ سے کچھ فاصلے پر فائر کیے، ہمارا مقصد صرف یہ تھا کسی قسم کی جارحیت نہیں کریں گے، بھارت کوصرف یہ بتاناتھاہم کرسکتے ہیں لیکن ذمہ دار ریاست ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہمارے ٹارگٹ مکمل کرنے کے بعد 2 بھارتی طیارےپاکستانی حدودمیں داخل ہوئے، جیسے ہی 2 بھارتی جہازپاکستان میں داخل ہوئےانہیں مارگرادیاگیا، ایک بھارتی جہازکاطیارہ پاکستان میں گرااوردوسرابھارتی حدودمیں گرا، تیسرا بھارتی طیارہ گرنے کی بھی اطلاعات ہیں، ابھی کنفرم نہیں،2بھارتی پائلٹ کوحراست میں لیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبر کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی میڈیا کا دعویٰ کہ پاکستانی ایف 16جہازگرایاگیا جھوٹا ہے، اس پورے آپریشن میں کوئی پاکستانی ایف 16طیارہ استعمال نہیں کیاگیا۔ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی پائلٹ سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی تصاویر بھی دکھائیں۔ انھوں نے مزید کہا پاکستا ن امن چاہتاہےجارحیت کی تومنہ توڑجواب دینےکی حیثیت رکھتاہے، جو بھی اقدامات کیے اپنے دفاع میں کیے، جنگ میں انسانیت کی ہار ہوتی ہے، ہم کئی بار بھارت کوامن کاپیغام دے چکے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ صورتحال کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہے، پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا ہے، پاکستان ہمسایوں سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، جارحیت کی گئی یا جنگ مسلط کی گئی بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کےخصوصی آپریشن کی ویڈیوکچھ دیرمیں جاری کریں گے، زخمی بھارتی پائلٹ کیساتھ مہذب قوم کی طرح سلوک کیا اور اس کا سی ایم ایچ میں علاج جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان جنگ نہیں چاہتاورنہ بڑے ٹارگٹ کوآسانی سےنشانہ بناسکتاتھا، عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، ہم نے جانی نقصان کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایل اوسی کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحدی حدود عبور کی جس کے بعد پاک فضائیہ نے انہیں مارگرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرامقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا، زمین پر موجود افواج نے ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔