مقبوضہ کشمیر قابض انتظامیہ نے 24 اسلامی اور پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگادی

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع بانڈی پورہ میں 24اسلامی اور پاکستانی چینلز کی نشریات پر پابندی لگائی ہے تاکہ پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال سے عوام کو بے خبر رکھا جائے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بانڈی پوہ کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے میںتمام کیبل آپریٹرز کو کہاگیا ہے کہ وہ فوری طورپر ان چینلز کی نشریات بند کردیں۔حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ کیبل آپریٹرزضلع بانڈی پورہ میںایسے پروگرام نشر کررہے ہیں جن سے امن وقانون کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ان چینلز میں پیس ٹی وی اردو، پیس ٹی وی انگلش، اے آروائی کیو ٹی وی،مدنی چینل، نور ٹی وی، ہادی ٹی وی، پیغام، ہدایت، سعودی السنہ النبویہ،سعودی القرآن الکریم، سحر،میسیج ٹی وی، ہم ٹی وی، اے آر وائی ڈیجیٹل ایشیا،ہم ستارے، اے آر وائی زندگی، پی ٹی وی سپورٹس، اے آر وائی میوزک، ٹی وی ون، اے آروائی مسالہ، اے آر وائی زوگ،اے ٹی وی، کربلا ٹی وی، جیو نیوز، اے آر وائی نیوایشیا ، اب تک نیوز، واسب ٹی وی ،92 نیوز، دنیا نیوز، سما نیوز، جیو تیز، ایکسپریس نیوز ، اے آر وائی نیوزاور اہل بیت ٹی وی شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ان تمام چینلز پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔