وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےایک بار پھر بھارت کو مزاکرات کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم عمران خان کاقوم سے اہم خطاب :
چاہتاتھاموجودہ حالات پرقوم کواعتماد میں لوں،پاکستان ہرقسم کےتعاون کےلیےتیارتھا، پلوامہ حملے کےبعدتحقیقات کی پیشکش کی،پاکستان نہیں چاہتاکہ اس کی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال ہو، بھارت کو آفر کی کہ اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلیے تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نےانتظار کیا اور آج ایکشن لیا،معاملات خراب ہوتے رہے تو صورتحال نہ میرے اختیار میں رہے گی اور نہ ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں۔ بھارت کو اب بھی دعوت دیتا ہوں کہ آئیں بات چیت سے مسائل کو حل کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب