سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی قائمقام ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور قائمقام بھارتی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا اور سفارتی قواعد کے مطابق احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی جاری ہے، بھارتی گولہ باری سے 3 پاکستانی خواتین اور ایک بچہ شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاکستان نے آج بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر نہ صرف اسکے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے بلکہ 2 بھارتی پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے 4 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔