وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے پہلے پڑھی گئیں قرآنی آیات کا ترجمہ
وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل تلاوت کی گئی ۔قرآن پاک کی جو آیات وزیر اعظم کے قوم سے خطاب سے پہلے پڑھی گئیں ان کا ترجمہ یہ ہے ''اور جہاں تک ہو سکے فوج کی جمعیت کے زور سے اور گھوڑوں کے تیار رکھنے سے ان کے مقابلے کے لیے مستعد رہو کہ اس سے خدا کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان کے سوا اور لوگوں پر جن کو تم نہیں جانتے۔اﷲ جانتا ہے ،ہیبت بیٹھی رہے گی۔ اور تم جو کچھ راہ خدا میں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا ذرا بھی نقصان نہ کیا جائے گا۔