کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم کوئٹہ کی پوری ٹیم 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔