بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے منشور،بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے :ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کانوٹس لے۔بی بی سی کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے منشوراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس نے علاقائی امن وسلامتی دائو پر لگا دی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارت کے پاس جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ کی جانب سے موجودہ صورتحال پرایک خط اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اورسلامتی کونسل کوپہنچادیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارت کاکشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکارمقبوضہ کشمیرمیں مظالم اورتشدد کی اصل وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔