صدر کا پاکستان کوعظیم ملک میں تبدیل کرنے کے عزم کااعادہ
صدرڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کوعظیم ملک اورقوم میں تبدیل کرنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کی چوبیسویں تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدرنے کہاکہ حکومت اخبارات کودرپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے تاہم یہ مسائل صرف مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اشتہارات کی پالیسی کواستعمال کیا۔صدرنے ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ وہ سیاسی مسائل اجاگرکریں اور پولیو، آبادی کی روک تھام اور خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت اظہاررائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے انہوں نے صحافت کے شعبے کومقدس مشن قراردیا۔اس سے پہلے صدرڈاکٹرعارف علوی نے اخبارات، اشتہاری ایجنسیوں اورانفرادی طورپر صحافیوں میں ایوارڈزتقسیم کئے۔