کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر
پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد خوف کا عالم ہے، اس مرض کی ابتدائی علامات اور بچاؤ کی تدابیر درج ذیل ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کرونا جانور سے پھیلنے والا وائرس ہے جو انسان میں داخل ہو کر دوسرے انسان کو میں باآسانی منتقل ہوتا ہے،بخار،جسمانی ٹمپریچربڑھ جانا، کھانسی، تھکاوٹ، سانس لینے میں مشکلات اس مہلک مرض کی نمایاں علامات ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے، تاہم احتیاط کے ذریعے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں شہری وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں، اور کھانستے اور چھینکتے وقت ٹشو پیپر کا استعمال کریں جو فوراً تبدیل کرتے رہیں۔ ٹشو پیپر نہ ہو تو رومال کا استعمال کریں، آنکھوں، ناک اور منہ کو بار بار چھونے سے گریز کریں