کرونا وائرس:شہر بھر میں ماسک نایاب
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ سے سرجیکل ماسک کو غائب کردیا ہے۔ تفصیلات کے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ذخیرہ اندوز اور منافع خور شہریوں کی پریشانی کا فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔ کرونا وائرس کے لئے سب سے ضروری سمجھا جانے والے عام ماسک کی قیمت سو روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ چار سو روپے والے سرجیکل ماسک کا پیکٹ گیارہ سو روپے کا کردیا گیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسک مہنگا ہو گیا ہے اور ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ماسک کی برآمد پر پابندی کے باوجود چین کو دس ہزار این 95 اور چھتیس لاکھ سے زائد عام ماسک برآمد کیے جاچکے ہیں