مودی کے ظلم کے خلاف بولنے والے جج جسٹس مرلی دھر کا تبا دلہ کر دیا گیا ۔
دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایس مرلی دھر کا تبا دلہ کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جسٹس ایس مرلی دھر نے بدھ کے روز مرکز ، ریاستی حکومت اور دہلی پولیس کوبھارت کے قومی دارالحکومت میں ہونے والے تشدد پر تنقید کی تھی،اوراشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے پر مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا ،جس کے بعد انہیں پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ تبادلہ کردیا گیا ہے۔حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج اپنے عہدے کا چارج لینے کی رپورٹ کریں۔دوسری جا نب کانگریس نے جج کے تبادلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی دباو کی سیاست کر رہی ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے خلاف معاملات کی سماعت کر رہے جج کے اچانک تبادلے سے عدلیہ کے خلاف بی جے پی کی دباو اور بدلے کی سیاست کا پردہ فاش ہوا ہے۔