پاکستانیوں کے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی عائد
پاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کوعمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت۔ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی۔سعودی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ عمرے کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے "تا کہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے پیغام میں آگاہ کیا گیا کہ ایسے اقدامات سعودی عرب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان سے اڑنے والی تمام پروازوں کو باقاعدہ طور پر خبردار کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی شہری کو مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی یا مدینہ منورہ میں روضہ رسول? کی زیارت کے لیے ہرگز نہ لے کر آئیں۔میڈیا رپورٹس کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا اپنی نوعیت کا یہ منفرد بیان پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آنے کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں عمرہ اور زیارتوں کے لیے داخلے پرعارضی پابندی عائد کی گئی تھی۔ سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کی۔