لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ٹرین چونیاں کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق واں آدھن ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے بھرا ٹرک ٹرین سے ٹکرا گیا جس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پھاٹک کھلا رہ جانے کی وجہ سے ٹرک ریلو ے لائن کراس کرتے ہو ئے ٹرین کی زدمیں آیا۔اس موقع پر ٹرک ڈرائیور اور کلینر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیورکی لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے.