سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے۔

سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے، ۔مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے دارالحکومت ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد کا انتخاب کیا گیا۔ شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظہبی کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور دیگر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے نام پیغام میں تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔