فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
وز یراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سرپرائز ڈے کے موقع پر اپنا پیغام میں کہا ہے کہ فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے گذشتہ سال پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کا سال مکمل ہونے کے تاریخی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں نے 2بھارتی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔