فیس بک نے کرونا وائرس سے متعلق گمراہ کن اشتہارات پر پابندی لگا دی
سماجی رابطے کی امریکی ویب سائٹ فیس بک نے کرونا وائرس کے علاج یا اس پر کنٹرول سے متعلق معلومات اور مصنوعات کی تشہیر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک کی کرونا وائرس کی تشہیر سے متعلق سخت پالیسی کے تحت ایسے اشتہارات بھی فیس بک پر شائع نہیں ہو سکیں گے جن میں "ماسک کے استعمال سے وائرس کا پھیلاو روکنے کی 100 فی صد ضمانت" جیسے الفاظ درج ہوں۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق غیر مصدقہ معلومات عوام کے لیے گمراہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا ان کی تشہیر پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ پابندی پر عمل درآمد کب سے شروع ہو گا۔