تونسہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

تونسہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے بعد تونسہ میں پولیو کیس کا سامنے آنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے موثر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو عملی طور پر نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔