سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، دہشتگرد کمانڈر “نورستان” مارا گیا: آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو واصل جہنم کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر نورستان مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اور مارشل آرٹس کا ماہر تھا، ہلاک دہشت گرد پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنےمیں ملوث رہا۔