عوام پر مزید بوجھ، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہوگیا ,مزید اشیاءبھی مہنگی
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹےکاتھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپےکاہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکےدوران مرغی کاگوشت 5روپےفی کلومہنگا ہوا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 225 روپےسے بڑھ کر230 روپےتک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، ایک ہفتےکےدوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔