آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا
آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے، انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بین ڈنک سے سوال گیا کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ان سے رائے مانگی تو وہ کیا جواب دیں گے، بین ڈنک نے جواب دیا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے 100 فیصد مطمئن ہیں، وہ چار مرتبہ پاکستان آچکے ہیں اور انہوں نے یہاں کبھی خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھا۔بین ڈنک نے مزید کہا کہ یہاں ہوٹل سے لے کر گراو¿نڈ تک بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں، ایسے میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یہاں کی عوام کے لیے ایک شاندار تجربہ ہوگا۔وہ پرامید ہیں کہ فروری میں آسڑیلیا کے دورہ پاکستان کے وقت تک پاکستان میں عالمی وبائ کی صورتحال بھی کافی بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہو ئے تو شائقین کرکٹ بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرسکیں گے۔بین ڈنک نے کہا کہ پاکستانی کراو¿ڈ شاندار ہوتا ہے اور انہیں امید ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستانی کراو¿ڈ کے سامنے کھیل کر لطف اندوز ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی میزبانی کے بھی معترف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک چار مرتبہ پاکستان آچکے ہیں، انہیں یہاں کی میزبانی اور کھانے بہت پسند ہیں، مقامی افراد کی حوصلہ افزائی بھی شاندار رہی ہے۔بین ڈنک نے کہا کہ انہیں پاکستان آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے چھٹے ایڈیشن سے پہلے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پاکستان آنا خوش آئند تھا۔بین ڈنک نے لاہور شہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا۔