کورونا وائرس کے باعث مزید 33 مریض انتقال کر گئے
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید33 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12837تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1315نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ78ہزار797تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کوروناوائرس کے5 لاکھ44 ہزار404 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21554تک پہنچ گئی،اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1538 تک پہنچ گئی ،پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2013مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2130تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12139،صوبہ پنجاب4795،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1716،صوبہ بلوچستان95،آزاد جموں وکشمیر665جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ41ہزار256 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ60ہزار685،خیبر پختونخوا67803،اسلام آباد41894،بلوچستان18743،آزاد جموں وکشمیر9185جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4840تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د44106تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں72003، سندھ میں 2 لاکھ57ہزار730، پنجاب میں ایک لاکھ 70ہزار817، بلوچستان میں19038، آزاد جموں و کشمیر میں10147اور گلگت بلتستان میں4956فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5337افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4335، خیبر پختونخوا میں2070، اسلام آباد میں496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد جموں و کشمیر میں297فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے89لاکھ12 ہزار918ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے39086نئے ٹیسٹ کئے گئے۔