کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری ، لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم
لاہور : حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا اور کورونا وائرس کی بہترصورتحال پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا کہ تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پرطے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی اور 50فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے والی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیاہے۔