مسجد ابراہیمی میں قتل عام کی یاد میں مظاہر ہ ، اسرائیلی فوج کا لاٹھی چارج ،درجنوں زخمی
مسجد ابراہیمی میں دہشت گردی کے واقعے اور نہتے نمازیوں کے قتل عام کے 27 سال پورے ہونے پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کہ الخلیل میں مسجد علی البکا کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ مظاہرین مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کی یلغار روکنے اور مسجد میں فلسطینیوں کو عبادت کا حق دلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس موقع پر صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، مسجد ابراہیمی کی تصاویر، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مسجد ابراہیمی کی یہودی عناصر کے ہاتھوں ہونے والی مسلسل بے حرمتی کی روک تھام کے لیے نعرے درج تھے۔