برازیل : ایمازون کے جنگلات کو لوگوں نے آگ لگا دی

برازیل کے معروف ایمیزون جنگلات میں درختوں کی کٹائی کے بعد فیس پر غیر قانونی پلاٹوں کی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آگ لگانے والوں کی جانب سے ایمیزون کی جنگلات میں مختلف مقامات پر درختوں کو پہلے آگ لگائی جاتی ہے اور پھر زمینوں کو ہموار کر کے پلاٹننگ کی جاتی ہے اور پھر ان پلاٹوں کو فیس پر مہنگے دام فروخت کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمیزون کے محفوظ علاقوں میں مقامی جنگلات اور مقامی لوگوں کے لیے مختص اراضی پر اگے درختوں کی کٹائی اور ان کی فیس بک خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس غیرقانونی سرگرمی کے سد باب کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاہم وہ یکطرفہ طور پر غیرقانونی پلاٹس بیچنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا ہے کیونکہ آن لائن پلاٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق اس کی پالیسی واضع ہے۔