وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کے2برس مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کے2برس مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر پیغام 27 فروری 2019ء پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔عثمان بزدار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی جنگی طیارے تباہ کر کے بزدل دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر مودی سرکار کو منہ توڑجواب دیا۔ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔ پاکستان شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی- جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے۔ پوری قوم پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت، بہادری، جرأت اور شجاعت پر ناز ہے۔