پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں نوازلیگ نے حکومت سے مثبت بات چیت کی: وفاقی وزیر فوادچودھری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ایجنڈا سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے،فلاں کو باہر جانیں دیں اور مقدمات میں ریلیف دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اصلاحات پر بات چیت ہو نہ کہ ذاتی مفادات پر۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کو تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔