ہو سکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ تحریک انصاف کے اراکین اب اپنے امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں اب عمران خان کو ووٹ دینا عوام کے مجرم کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا۔جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے متعلق کچھ نہ ہی کہا جائے تو بہتر ہوگا ہمار ی تمام ترتوجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخابات پر ہوگی شاید اب لانگ مارچ کی ضرورت ہی نہ رہے۔مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہبازنے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے تقریبا دو سال ناحق جیل کاٹی اب حکومت کے احتساب کا وقت آچکا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ حکومت کا وقت اب ختم ہو چکا تحریک انصاف کے اپنے اراکین بھی عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں