امریکا: سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون جج نامزد

امریکی سپریم کورٹ کیلئے پہلی سیاہ فام خاتون جج ’کٹانجی براؤن جیکسن‘ کو نامزد کردیا گیا۔ جو بائیڈن کہتے ہیں کہ کٹانجی جیکسن کو متعارف کرانا اعزاز کی بات ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ بہت عرصے سے ہماری حکومت اور عدالتیں امریکا جیسی نہیں لگی ہیں، اب وقت ہے کہ غیرمعمولی قابلیت والی امیدوار کی نامزدگی سے ہماری عدالت ایسی ہو جو ہماری قوم کی مکمل صلاحیتوں اور عظمت کی عکاسی کرے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 51 سالہ کٹانجی جیکسن کو 2013ء میں وفاقی بینچ میں تعینات کیا گیا تھا اور گزشتہ سال انہیں ڈی سی سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں ترقی دی گئی، سینیٹ سے توثیق کے بعد جج کٹانجی جیکسن امریکی سپریم کورٹ کے معمر ترین جج جسٹس اسٹیفن کی