عمران خان باکردار انسان ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہو چکی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

کندھ کوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان با کردار انسان ہیں جب کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے شیطانی ذہنیت رکھتے ہیں۔ انہوں ںے سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے ایک وزیر نے عمران خان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطانی ذہنیت آپ کی ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کی نہیں کیونکہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ باکردار انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جائیدادیں نہیں کینسر اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ لوگ جھکتے بھی ہیں او بکتے بھی ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دس سال قبل میں نے تھرپارکر سے الیکشن لڑا اور جیتا لیکن دھاندلی سے مجھے ہرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 دن تک الیکشن کمیشن سے نتیجہ مانگتا رہا لیکن ہار کا نتیجہ نہیں دیا گیا۔