وزارت اعلیٰ کا پہلا دن، مریم نواز ٹریفک روکنے پر برہم
مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آج پہلا دن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رائے ونڈ سے اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں جہاں کام کے آغاز کے پہلے ہی دن انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کی جائے اور شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔