مخصوص نشستیں صرف الیکشن لڑنے والی جماعتوں کا حق ہیں: ن لیگ
مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کے لیے ہوتی ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا ہوِ ، سنی اتحاد کونسل کو عوام نے الیکشن میں مسترد کردیا، اس نے کوئی نشست نہیں جیتی۔مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کودی جائیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کےامیدواروں نےدرخواستیں دائر کی تھیں، الیکشن کمیشن نےایم کیوایم،پیپلزپارٹی اورن لیگ کی درخواستیں یکجا کردیں، شورمچایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا، سنی اتحاد کونسل نے درخواستوں میں فریق نہیں بنایا، مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ جو جماعت جیت کرآئی انہیں مخصوص نشستیں ملے گی۔ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی نےبغیرسوچےسمجھے سنی اتحادکونسل کوجوائن کیا، ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی آئین کی پامالی کی کوشش کر رہی ہے، سنی اتحادکےسربراہ نے اپنی ہی پارٹی کےنشان پرالیکشن نہیں لڑا۔عطاتارڑ نے کہاکہ پارلیمان میں موجود جماعتوں کو مخصوص نشستیں دی جائیں، زورزبردستی کرکے نشستیں لیںے میں کامیاب نہیں سکتے۔