فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں، ہم آخری دم تک لڑیں گے، عمر ایوب
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بڑے عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کے جذبے بلند ہیں ، عمر ایوب الیکشن کے حوالے سے بات ہوئی کہ فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کی گئی ، قلم کی جنبش کے ذریعے ہمارے سیٹوں پر کٹ لگایا گیا، 2 مارچ کو مختلف پارٹیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، ملکی تاریخ میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوئی، عوام کے ووٹ پر شب خون مارا گیا ، عوام نے پی ٹی آئی کو دیا ہے، لودھراں میں بھی ہمارے ایم این اے کو ہرایا گیا ، ہم انتخابات کے نتائج کے خلاف آخری دم تک احتجاج کریں گے ، عوام کا مینڈیٹ ہے جسے چوری کیا گیا اور یہ مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے کیے عامر ڈوگر کا منتخب کیا گیا ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ کے لئے مالاکنڈ سے نومنتخب ممبر جنید خان کو نامزد کیا ہے ، جیت پی ٹی آئی کی ہو گی، قائد نے ایک چیز سیکھائی کے آخری دم تک لڑنا ہے ، فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں، ہم آخری دم تک لڑیں گے، عمر ایوب