سرکاری نرخنامہ پر عمل درامد نہ کرنے والوں کو جیل جانا پڑیگا۔
رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخنامہ پر عمل درامد نہ کرنے والوں کو جرمانہ سمیت جیل بھی جانا پڑیگا۔ سستابازار بھی لگے گے ۔ پانچ سے پندرہ فیصد تک رعایت پر آٹا، چینی اور گھی فروخت کیا جائے گا ، قیمہ کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ اجلاس میں باہمی مشاور ت اور بعض اشیاء خصوصاً گوشت ،چاول ، دالوں کی قیمتوں پر تاجروں اور قصائیوں کی تحفظات اور خدشات کے باوجوداشیاء خرد ونوش کے لیے سرکاری نرخنامہ مقرر کیا گیا۔ جس کے مطابق چھوٹا گوشت فی کلو 1350 ، بڑا گوشت 650 ، بچھڑا گوشت 700 ، کباب 600 ، پکوڑہ 450 ، دہی 200 ، دودھ 200 ، سوجی 160 ، دال چنا موٹا330دال چنا باریک 230 ، دال ماش کرمی 515 ، دال ماش نمبر دو 510 ، دال مسور 300 ، لوبیا تاجک 450 ، لوبیا چائینا 350 بیسن دال چنا 255 ، بیسن مٹر 200 روپے کلو سمیت مختلف اشیاء کی نرخ مقرر کی گئی ،تندوری روٹی 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی جبکہ قیمہ کی فروخت پر پابندی کو برقر ارکھا گیا، اے ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مقدس اور عبادات کا مہینہ ہے ، تاجر روزہ داروں کو سستی اشیاء فراہم کریں تاکہ غریب روزہ داروں کو مشکلات سے نجات مل سکیں ، انہوںنے کہا کہ سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے والے تاجروں کو بھاری جرمانہ سمیت جیل بھی جانا پڑیگا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بٹ خیلہ ، طوطہ کان اور سخاکوٹ بازارمیں سستا بازاریں لگے گی جس میں مارکیٹ سے کم نرخ پر آٹا ، گھی ،چینی اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیگی ملاکنڈ انتظامیہ اور تاجر تنظیموں سمیت ڈی ایف سی اور ٹی ایم ایز سستا بازاروںمیں مشترکہ تعاون کریگی ۔