تحریک انصاف کے مرکزی راہنما عمر ڈار اورعثمان ڈار سمیت کارکنوں کی ضانتیں منظور
گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کورٹ نے سیالکوٹ کے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما عمر ڈار عثمان ڈار اور 58 کارکنوں کے خلاف مقدمات میں ان کی ضانتیں منظور کرلیں،ایڈووکیٹ چوہدری طاہر سلطان ہمراہ لیگل ٹیم جواد شوکت ایڈووکیٹ ، سلمان چیچی ایڈووکیٹ ، حسن سرفراز بھلی ایڈووکیٹ گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے اور بحث کی، عدالت نے مرکزی راہنما تحریک انصاف عمر ڈار، عثمان ڈار اور 58 ورکروں کی عدالت اینٹی کرپشن کے مقدمات میں پیشی تھی جس میں آج سب کی ضمانت منظور ہو گئی .