مریم نواز فوٹوسیشن والی نہیں پنجاب میں عوامی خدمت گزار وزیر اعلیٰ بنیں گئیں۔حناپرویز بٹ
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کے لئے مکمل رودڈمیپ اور ریلیف تیار کرچکی ہیں۔مریم نواز فوٹوسیشن والی نہیں پنجاب میں عوامی خدمت گزار وزیر اعلیٰ بنیں گئیں۔چار سال پنجاب جیسے سب سے بڑے صوبے کو پنکی اور گوگی سرکار نے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر چلایا۔عثمان بزدار جیسے شو پیس کو سامنے رکھ کر صوبے میں تاریخی کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی پہلی ترجیح زیرو کرپشن ہے۔وہ کرپشن کے سختی سے خلاف ہیں۔پنجاب میں خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہورہا ہے۔مریم نواز کے میاں نوازشریف کا تجربہ ہے،میاں نوازشریف انکی تمام انتظامی معاملات میں مکمل رہنمائی کررہے ہیں۔پنجاب میں پارٹی کا اصل چہرہ دوبارہ بحال کرنا اور لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا مریم نواز کا مشن ہے۔پنجاب کے عوام کو چار سال دانستہ طور سزا دی گئی۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنے بھی عوامی فلاح و بہبود کے پروجیکٹ شروع کیے تھے انکو دانستہ طور پر روک دیا گیا تھا۔عثمان بزدار پھر پرویز الہی نے پنجاب کے ساتھ سب سے بڑا ظلم کیا۔