حکومت پنجاب کی جانب سےرائج کردہ مزدوری ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رائج کردہ مزدوری ادا نہ کرنے والوں کے خلاف لیبر ڈیپارٹمنٹ آج سے کریک ڈاون کا آغاز کرے اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے لائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،رائج کردہ تنخواہوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ادارہ کم از کم اجرت 32000 پر عملدرآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کم از کم 25000 جرمانہ اور چھ ماہ قید یا دونوں سزائیں دی جائیں