زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے چھ افراد کی حالت غیر
زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ ظفروال کینواحی قصبہ ڈیلرہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں جن میں سکینہ بی بی،غلام رسول، ایمان فاطمہ 8سال۔عزو 7 سال۔بتول 10سالہ۔حرا فاطمہ 9 سالہ شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوکا عملہ موقع پر پہنچ گیااور متاثرہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔