کاشتکار شادی سے ایک روز قبل قتل

کاشتکار شادی سے ایک روز قبل قتل کردیا گیا ، شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل۔مقتول نے 6/7ماہ قبل ملزمان کی بہن کو طلاق دی تھی۔ملزمان نے دوسری شادی پر مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس تھانہ کسوکے نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔سابق وفاقی وزیرلیاقت عباس بھٹی کے مزراع مقتول بابر علی بھٹی سکنہ ڈیر ہ غلام محمد سکنہ برج دارہ کی شادی قریبی گاؤں ڈنگہ شمیرکے قلب عباس،منظرعباس بھٹی پسران بشارت علی بھٹی کے ہاں ہوئی تھی۔ تاہم مقتول بابر علی نے بشارت علی بھٹی کی بیٹی کو6/7قبل طلاق دے دی تھی اور 28فروری کو اس کی دوسری شادی طے پائی تھی۔مقتول بابرعلی میاں رحیماں روڈ برج دارہ کھیت کے قریب سڑک پر کھڑا تھا کہ ملزمان قلب عباس،منظرعباس اورساتھ ایک نامعلوم مسلح موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آگئے اورسیدھی فائرنگ شروع کردی۔ شدید زخمی ہوکر گرپڑا زخمی حالت میں اسے ہسپتال لیکر جارہے تھے کہ تھوڑے فاصلہ پر جان کی بازی ہارگیا۔مقتول بابرعلی نے آج مورخہ 28فروری کو سہرے باندھنے تھے کہ کفن پہن لیا۔مقتو ل کے گھر اسکے تیل مہدی کے فنکشن کی تیاریاں ہورہی تھیں کہ اسکے موت کی خبرآگئی جس سے خوشیوں بھراگھر ماتم کدہ میں تبدل ہوگیا۔پولیس تھانہ کسوکے نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔