لاہور میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور پروفیسر عبدالغفور کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں شرکا نے دونوں رہنماؤں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لاہور کے الحمرا ہال میں جماعت اسلامی کےسابق امیرقاضی حسین احمداورپروفیسرعبدالغفورکی یادمیں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا جس میں عمران خان،جاویدہاشمی،خواجہ سعدرفیق،امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید،ساجدمیراورحمزہ شہبازسمیت دیگرسیاسی اورمذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنی تقریر میں کہنا تھاکہ ملک کی تاریخ میں جماعت اسلامی کے کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا اور قاضی حسین احمدکاہرفیصلہ اسلام اورملک کیلئےہوتاتھا۔ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ نظام جمہوریت نہیں کرپٹ لوگوں کااتحادہےجبکہ ملک کی ترقی کیلئےخاندانی سیاست کوختم کرناہوگا، سیاستدانوں کےبعداب ان کےبچےبھی باریاں لینےکوتیارہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی نےمتوسط طبقےکےلوگوں کوبات کرنےکاحوصلہ دیااورآمروں کےسامنےڈٹ جانےکی ہمت دی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ ملک کوجب بھی کوئی مشکل درپیش آئی قاضی حسین احمداورپروفیسرعبدالغفورکویادکیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اچھاانسان بن کرہم ملک کوقائداورقبال کاپاکستان بناسکتےہیں جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر کا کہنا تھاکہ قاضی حسین احمداورپروفیسرعبدالغفورنےعظیم مقاصدکیلئےزندگی وقف کی اور کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے۔ جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حسین احمد کا اپنی تقریر میں کہنا تھاکہ قاضی حسین احمداورپروفیسرعبدالغفورکی موت کادکھ پوری امت کوہے۔