نیب نے رینٹل پاورکیس کےتحقیقاتی افسر کامران فیصل کی ملازمت کا ریکارڈ پولیس کے حوالےکردیا
چیئرمین نیب نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے لیےنیب کےتمام افسروں اور اہلکاروں کی ہفتہ اوراتوار کی چھٹی منسوخ کر دی تھی، ترجمان نیب کے مطابق نیب آفس میں کامران فیصل کیس کے ساتھ ساتھ رینٹل پاور اور اوگرا عمل درآمد کیس کی تیاری پر بھی کام کیا گیا،نیب ذرائع کے مطابق فیڈرل لاجز میں کامران فیصل کے روم میٹ کو بھی تفتیش میں شامل کیاجائےگا