سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمار کوارٹرز کے متاثرین5 روز بھی بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں

سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمار کوارٹرز کے متاثرین پانچویں روز بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز بجلی، گیس اور پانی کی بحالی کا وعدہ کیا گیا تھا مگر بجلی کے نام پر ایک بلب لگا دیا گیا، گیس کے پائپس تو جوڑ دیئے گئے لیکن گیس آ نہیں رہی جبکہ پانی بھی تاحال نہیں مل سکا، مکان ٹوٹنے کے صدمے میں دل کا دورہ پڑنے سے بےہوش ہونے والے سندھ اسمبلی کے نائب قاصد عبدالرشید چاچڑ نے بتایا کہ متاثرین مشکلات کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ جلد ازجلد متبادل رہائش کا انتظام کریں،،مسمار مکانوں میں موجود خواتین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھانا پکانے کے لیے جگہ تک موجود نہیں ہے جبکہ واش رومز بھی توڑ دیئے گئے ہیں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کوارٹرز کا دورہ کر کے متاثرین کی آواز ایک مرتبہ پھر اسمبلی فلور پر اٹھانے کا وعدہ کیا،،ساٹ خرم شیرزمامتاثرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بحالی کے وعدے کو جلد سے جلد پورا کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں،کیمرامین حمزہ کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی ۔