ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بارویں ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے نیشنل سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہاکی کلب کراچی سٹیڈیم میں لیے جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ محمد عرفان قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں عمران بٹ، سید کاشف شاہ، فرید احمد، علیم بلال، تصور عباس، محمد رضوان، توثیق ارشد ، عمر بھٹہ اور کاشف علی شامل ہیں۔ علی شان، ارسلان قادر، عبدالحسیم خان، تیمور ملک، سمیع اللہ، اویس اور رحمان بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے اعجاز احمد مظہر عباس، شہریار، عبدالکریم خان، علی رضا اور زوہیب اشرف کو بطور سٹینڈبائی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔