سابق آرمی چیف راحیل شریف کو زرعی اراضی سرکاری اور فوجی قوانین کے مطابق دی گئی ہے, آئی ایس پی آر

Jan 27, 2017 | 00:03


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کہا گیا ہے فوجی افسران،جوانوں کوزرعی زمین کی الاٹمنٹ پر کئی روزسے بحث وقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ,اس طرح کی الاٹمنٹس آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا الاٹمنٹ کے معاملے پراداروں میں غلط فہمی پیداہوسکتی ہیں, فوج کوبد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کاموجب بن سکتی ہے۔یہ رویہ اس وقت موجود اداروں میں موجودہ ہم آہنگی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے, کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف راحیل شریف کو پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی زرعی زمین کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا۔اسی حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے

مزیدخبریں