محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے گوجرانوالہ سےکالعدم تنظیم کے تين مبينہ دہشت گردوں کو گرفتار کرليا

ترجمان پنجاب پوليس کے مطابق سي ٹی ڈی نے گوجرانوالہ کے علاقے ڈی سی کالونی ميں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ,اس دوران تين مبينہ دہشت گردوں رضوان، واجد علی اورارمغان کو گرفتار کرلیاگیا، ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے, دہشت گردوں کے قبضے سے ڈيٹونيٹرز اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے, گوجرانوالہ پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گرد شہر ميں حساس عمارتوں کو نشانہ بنانے کي منصوبہ بندی کررہے تھے, ملزموں کيخلاف مقدمہ درج کرکے انہيں نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا ہے