ہالی وڈ کی نئی فلم " گولڈ " آج سینما گھروں کی زینت بنے گی
ہالی وڈ کی نئی فلم " گولڈ " آج سینما گھروں کی زینت بنے گی, فلم کی کہانی سونے کی کان کی تلاش پر مبنی ہے, فلم میں ایک شخص انڈونیشیا کے جنگلات میں سونے کی تلاش میں نکلتا ہے اور کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے,فلم کے مرکزی کرداروں میں " بریس ڈیلس ہاورڈ، میتھیو میکونگیے، ریچئل ٹیلر، ٹوبی کیبِل " شامل ہیں, دیگر اداکاروں میں , ایڈگر رامی ریز، کوری سٹول، بل کیمپ، اور، بروس گرین وڈ اپنے فن کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے,ایڈونچر، ڈرامہ، اور، تھرلر، سے بھرپور فلم کو " پیٹرک میسیٹ اور جان زِنمین " نے تحریر کیا, جب کہ شاندار ڈائریکشن کا سہرا " سٹیفن گیگن " کے سر جاتا ہے, ہالی وڈ فلم کے تین ٹریلرز جاری کئے گئے، جنہوں نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی