محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں، بلوچستان اور سندھ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔ تاہم بارش اور برفباری کا موجودہ سلسلہ آج ختم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔
بارش اوربرفباری کا سلسلہ ختم، خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں، بلوچستان اور سندھ میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
Jan 27, 2017 | 11:06