عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر سے حملہ کیا اور کل انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا:مریم اورنگزیب
پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے ۔عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر سے حملہ کیا اور کل انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والے دوہزار اٹھارہ میں بھی بھی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےان کیسزکا ذکر کیا جن سے وزیراعظم بری ہوچکے ہیں۔ نواز شریف تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں۔ آپ سے صرف اپنا جواب نہیں دیا جا رہا ۔ یہ لوگ دوہزار اٹھارہ میں بھی وزیراعظم کامقابلہ نہیں کرسکتے۔ اسحاق ڈارکی قابلیت کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ عدالت میں الزامات بھی بدل رہے ہیں۔ نوازشریف کو ٹارگٹ کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیںَ